سعودی عرب پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے جو تحریک انصاف کی حکومت کی کامیابی کا بین ثبوت ہے‘راجہ راشد حفیظ

اتوار 17 فروری 2019 15:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے جو تحریک انصاف کی حکومت کی کامیابی کا بین ثبوت ہے اور تبدیلی کا بڑا موڑ ثابت ہوگا․ قوم کے پیسوں کو بے دردی کے ساتھ لوٹنے اور ضائع کرنے والے اب واویلا نہ کریں اور احتساب کا جوانمردی سے مقابلہ کریں ․ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے پبلک سیکریٹریٹ سید پور راولپنڈی میں عوامی وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو رکرتے ہوئے کیا ․ انہو ںنے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملکی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور پاکستان کے وسائل کو بیرون ممالک منتقل کرکے اپنی جائیدادیں بنائیں جن کی بناء پر آ ج پاکستان کی معیشت کمزور ہے اور بجلی و گیس سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں مہنگی ہیں ․ پاکستان تحریک انصاف نہ صرف ملکی وسائل کو ملک کے عوام کی بہبود پر خرچ کر رہی ہے بلکہ بیرون ممالک سے بھاری سرمایہ کاری پاکستان لا کر عوام کو روزگار دے گی اور ملک کی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کریگی ․ انہو ںنے کہا کہ عمران خان کی کامیاب حکمت عملی کے نتیجے میں سعودی عرب پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کر رہا ہے جس سے ہماری خود انحصاری و خوشحالی کی منزل بہت قریب آ جائیگی ․ راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ عوام اپوزیشن کے بے بنیاد پراپیگنڈے پر دھیان نہ دے جو صرف اور صرف اپنی کرپشن کو بچانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہی ہے -

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں