ریاست مدینہ صرف حکومت کا کام نہیں، ہمیں بھی کردار ادا کرنا ہوگا، چیئرمین نیب

،کرپشن کا خاتمہ میری پہلی اور آخری جستجو ہوگی، کرپشن نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا،جسٹس ریٹائر ڈ جاوید اقبال

جمعہ 6 دسمبر 2019 20:22

ریاست مدینہ صرف حکومت کا کام نہیں، ہمیں بھی کردار ادا کرنا ہوگا، چیئرمین نیب
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2019ء) چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی تعبیر ناممکن نہیں، ریاست مدینہ کے لیے سب سے پہلے خود کو بدلنا ہوگا، ریاست مدینہ صرف حکومت کا کام نہیں، ہمیں بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔جمعہ کو راولپنڈی میں نے انسداد بد عنوانی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین نیب نے کہا کہ خوابوں کو محنت سے حقیقت میں بدلا جاسکتا ہے، 2161 کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، ملکی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا، کرپشن کا خاتمہ میری پہلی اور آخری جستجو ہوگی، کرپشن نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا، عدل و انصاف سے ہی ممالک ترقی کرتے ہیں، سیاستدان نہیں ہوں کہ تنقید کروں۔

جاوید اقبال کا کہنا تھا کرپشن کے خاتمے کیلئے دیانتداری سے کام کر رہے ہیں، پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہنے کے لیے بنا ہے، چاہتا ہوں ملک میں ترقی کے اجالے آئیں، ہماری وفاداری صرف ملک کے ساتھ ہے، سفارشی کلچر کو ختم کر کے میرٹ کو فروغ دیا، چاہتا ہوں ہمارے ملک میں ایسے اجالیں آئیں جس میں ملکی ترقی ہو، نیب ملک سے کرپشن کے خاتمیکا اہم ادارہ ہے، ملک 10 ارب ڈالر سے زیادہ کا مقروض ہوگیا ہے، معاشرے میں تعمیری کردار کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب نے مزید کہا اب تک 328 ارب روپے کی ریکوری کی ہے، نئی نسل ملک کو کرپشن فری بنانے میں ساتھ دے، احتساب کرنا جرم ہے تو کرتے رہیں گے، نیب نے کرپشن کیخلاف اقدامات کا آغاز کر کے اپنی منزل کا تعین کرلیا ہے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں