راولپنڈی کے غیور عوام بلاول بھٹو زرداری کا لیاقت باغ میں فقیدالمثال استقبال کریں گے ،پارٹی رہنمئا

اتوار 8 دسمبر 2019 20:55

) راولپنڈی ( آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود سمیت دیگر عہدیداروں نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے غیور عوام بھٹو شہید کے نواسے اور شہید بی بی کے لخت جگر بلاول بھٹو زرداری لیاقت باغ میں فقیدالمثال استقبال کریں گے جلسہ کی تیاریاں جاری ہیں ساتوں تحصیلوں میں جلسے کو کامیان بنانے کیلئے ملاقات جاری ہیں لیاقت باغ کا جلسہ نا اہل حکمرانوں کو گھر جانے پر مجبور کردیں بلاول بھٹو راولپنڈی سے اپنی جدوجہد کا آغاز کریں گے جیالے ثابت کریں گے کہ راولپنڈی پیپلز پارٹی کا شہر ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نائب صدر راجہ وحید ستی تحصیل گوجر خان کے صدر الحاج فرخ اقبال اور ا ضلعی انفارمیشن سیکرٹری محمد شاہد نے ضلعی آفس میں پریس ککانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری ظہیر محمود نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گزشتہ پانچ دہائیوں سے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف جدجہد کر رہی ہے مظلوم و محکوم طبقے کی واحد امید کی کرن ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام کو بنیادی سہولیات فرام کی انتہائی قلیل مدت اصلاحات کرکے میں عوام کے بنیادی حقوق کو بحال کیا عوام کی نظریں بلاول بھٹو زردار پر ہیں وہی ملک کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں غریب عوام کی مشکلاٹ ختم کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کی قیادت دن رات کو شاں ہے انہوںنے کہا کہ 27دسمبر کو لیاقت باغ میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں اس سلسلے مین یو سی لیول سے تحصیل کی سطح پر رابطے کئے جارہے ہیں جلسے کو کامیاب کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کے جیالے تیاریاں کر رہے ہیں بلاول بھٹو کا تا ریخی استقبال کیا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں