سینیٹرسراج الحق کی اپیل پر ضلع راولپنڈی میں7مقامات پر مہنگائی کیخلاف عوامی احتجاج

حکومت مزدوروں پرظلم بندکرے اور مہنگائی کی چکی میں پسے محنت کشوں کوبے روزگارکرنے سے بازرہے ،شمس الرحمن سواتی عوام کی جیبو ں پر اربوں کا ڈالہ ڈالنے والے چوروں اورڈاکوئوں کوحکومت کا حق نہیں فی الفوراقتدارچھوڑدیں ،امیرضلع راولپنڈی

جمعہ 24 جنوری 2020 21:31

سینیٹرسراج الحق کی اپیل پر ضلع راولپنڈی میں7مقامات پر مہنگائی کیخلاف عوامی احتجاج
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق کی اپیل پرپاکستان بھرکی طرح ضلع راولپنڈی میں بھی مہنگائی ،بے روزگاری اور نااہل حکمرانوں کے خلاف ضلع بھرمیں تحصیل وزونل ہیڈکواٹرزپرعوامی احتجا ج کیا گیا ۔امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمدجواد اورامیرزون چوہدری عابدایڈووکیٹ نے گوجرخان میں منعقد ہ مظاہرے کی قیادت کی ۔

راولپنڈی میں رحمت آباد ،مبارک لین چکلالہ کینٹ،چکری روڈ پرمظاہروں کی قیادت ضلعی سیکرٹری سیدامجدحسین شاہ، محمدتاج عباسی،امتیازعلی اسلم ،ملک الیاس،سردارتفیہم اعظم نے کی ۔واہ کینٹ میں جی ٹی روڈ پر جماعت اسلامی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت امرائے زون محمدثاقب صدیقی وخواجہ محمدوقارخان اوررہنماجماعت اسلامی محمدوقاص خان نے کی۔

(جاری ہے)

کلرسیداں میں منعقدہ عوامی احتجاجی مظاہرے کی قیادت امرائے زون راجہ محمدعمیر ،جاوید اقبال ودیگرقائدین نے کی ۔ آٹے اورچینی بحران کے خلاف عوامی احتجاج کے دوران حکمرانوں کے خلاف نعرہ بازی کی گئی ۔راجہ محمدجواد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا ہے ہرآنے والا دن عوامی مسائل میں اضافہ کررہا ہے اب توعوام کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا گیا کرپٹ مافیا ملک پرمسلط ہے جوعدالت سے نااہلی کا سرٹیفکیٹ پانے کے باوجود سرکاری اختیارات کوناجائزطورپراستعمال کرتے ہوئے سرکاری میٹنگزکاحصہ ہوتا ہے ۔

شوگر اور آٹا ملزمالکان اور آٹا و چینی چور حکومت میں بیٹھے ہوں تو عوام کو سستا آٹا اور چینی کیسے مل سکتی ہے۔امجدحسین شاہ نے کہاکہ خود حکومتی ارکان اور وزیر اعتراف کرتے ہیں کہ ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں ، سرکاری گوداموں میں وافر مقدار میں گندم موجود ہے مگر پھر بھی غریب کو آٹا نہیں مل رہا اس سے حکمرانوں کی نااہلی اوربدعنوانی واضح ہے ۔

مقررین نے کہاکہ ملک میں 65 لاکھ ٹن چینی پید ا ہوتی ہے اور ہماری ضرورت 55 لاکھ ٹن ہے مگر اس کے باوجود مارکیٹ سے چینی غائب کر کے راتوں رات عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا جاتاہے اور ان ڈاکوئوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔چور وں اور ڈاکوئوں کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ،اس سے قبل کہ عوام ان کے محلات کا گھیرائو کرکے انھیں باہرنکالیںحکمران غریب کی جان چھوڑیں اورگھرجائیں ۔

قبل ازیں صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی نے احتجاجی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت مزدوروں پرظلم بندکرے اور مہنگائی کی چکی میں پسے محنت کشوں کوبے روزگارکرنے سے بازرہے ،پریم یونین ریلو ے میں ریڑھ کی ہڈی کاکرداراداکرتے ہوئے ادارے کی ترقی وخوشحالی کے لیے اہم کرداراداکرررہی ہے وفاقی وزیرانتقامی کارائیوں سے بازرہیں بصور ت دیگرحالات کی خرابی کی تمام ترذمہ داری ان پرہوگی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں