آرمی چیف سے بحرین کی نیشنل گارڈ کے چیف آف سٹاف کی ملاقات

ةباہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی سورتحال سمیت دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبون میں روایتی تعلقات بڑاہنا چاہتے ہیں، علا قائی امن و استحکام کے لئے افغانستان کے معاملہ پر عالمی اتفاق رائے بہت ضروری ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

منگل 30 نومبر 2021 23:31

آرمی چیف سے بحرین کی نیشنل گارڈ کے چیف آف سٹاف کی ملاقات
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) بحرین نیشنل گارڈز کے چیف آف سٹاف میجر جنرل شیخ عبدالعزیز بن سعود الخلیفہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی سورتحال سمیت دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بحرین کے ساتھ روایتی تعلقات برقرار رکھنے اور تمام شعبوں میں طویل مدتی دیرپا تعلقات چاہتے ہیں، ان کا زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ علاقائی امن و استحکام کے لئے افغانستان پر عالمی اتفاق رائے ضروری ہے جس کے ساتھ ساتھ افغان عوام کی معاشی ترقی کے لئے مربوط کوششیں کرنا ہوں گی، بحرین نیشنل گارڈز کے چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون بڑہانے کا اظہار کیا، معزز مہمان نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار ، بارڈر منیجمنٹ کے لئے خصوصی کوششوں اور علاقائی استحکام کے لئے کردار کو بھی سراہا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں