راولپنڈی، ٹیکسلا پولیس کی کارروائی ،4قمار بازگرفتار

قبضہ سے دائو پر لگی رقم 23ہزار 660روپے ،6 موبائل فون اورتاش برآمد

جمعرات 28 مارچ 2024 20:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والی4قمار بازوں کوگرفتارکرکے دائو پر لگی رقم 23ہزار 660روپے ،6 موبائل فون اورتاش کے پتے برآمدکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 04قماربازوں کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان سے مظہر ، محمد عباس، قمر شہزاد اورارشد محمود شامل ہیں ، ملزمان سے دائو پر لگی رقم 23ہزار 660روپے ،06موبائل فون اورتاش کے پتے برآمد ہوئے ۔ ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہاکہ قماربازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے ، قماربازوں کے خلا ف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں