راولپنڈی،ٹیکسلا پولیس کی کارروائی ،نقب زنی میں ملوث2 رکنی گینگ گرفتار

جمعہ 29 مارچ 2024 03:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی واردات میں ملوث2 رکنی گینگ کوگرفتارکرکے مسروقہ رقم 12ہزار روپے اور چوری شدہ AC برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی واردات میں ملوث2 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں وارث اور بہادر علی شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 12ہزار روپے اور چوری شدہ AC برآمدہوا۔ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں