راولپنڈی،6ملزمان سے سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریںبرآمد،مقدمات درج

جمعہ 29 مارچ 2024 03:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں اورپتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی6ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریںبرآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم عثمان سے 95پتنگیں اورڈور، ویسٹریج پولیس نے ملزم بشارت سے 20پتنگیں اورڈور، نصیر آباد پولیس نے ملزم جواد سے 65پتنگیں اور03ڈوریں ،آراے بازار پولیس نے ملزم احمد سے 15پتنگیں اورڈور، صدرواہ پولیس نے ملزم شان سے 25پتنگیں اور7ڈوریں ،ملزم دلاور سے 20پتنگیں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغرنے کہاکہ پتنگ بازی جان لیوا اورخونی کھیل ہے ، پتنگ بازی اورپتنگ فروشی میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں