راولپنڈی ،مسیحی برادری کے تہوار گڈ فرائیڈے اور ایسٹر بارے موثرسیکورٹی انتظامات

ایلیٹ کمانڈوز، ڈولفن فورس اور تھانوں کی موبائلزکی خصوصی ٹیمیں نے علاقے میں گشت کے فرائض سرانجام دیئے

جمعہ 29 مارچ 2024 20:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) راولپنڈی پولیس نے مسیحی برادری کے تہوار گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے حوالے سے موثرسیکورٹی انتظامات کئے گئے، راولپنڈی پولیس کے 1100سے زائد افسران نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیئے،ایلیٹ کمانڈوز، ڈولفن فورس اور تھانوں کی موبائلزکی خصوصی ٹیمیں نے علاقے میں گشت کے فرائض سرانجام دیئے،سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر نے کہاکہ گرجا گھروں میں مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، ڈیوٹی پر مامور افسران الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بناتے ہوئے اردگرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی،عبادت کے لیے آنے والے افراد کی سیکورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کارلائے جائیں گے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں