راولپنڈی،قانون شکن عناصر کیخلاف کارروائی ،6گرفتار

قبضہ سے گیس سلنڈرز ،کھلا پیٹرول،ڈیزل اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد،مقدمات درج

جمعہ 29 مارچ 2024 20:00

ْراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) راولپنڈی پولیس نے قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی6ملزمان کوگرفتارکرکیا،ملزمان کے قبضہ سے گیس سلنڈرز ،کھلا پیٹرول،ڈیزل اوردیگر آلات ریفلنگ برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے غیر قانونی طور پر کھلے عام پیٹرول فروخت کرنے والی2ملزمان دانیال اورساجد کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے کھلا پیٹرول برآمد ہوا، ٹیکسلا پولیس نے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز اور کھلے عام پیٹرول فروخت کرنے والی2ملزمان زبیر اورعدیل کو گرفتا کرلیا، ملزمان سے گیس سلنڈرز، پیٹرول ،ڈیزل اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد ہوئے ،رتہ امرال پولیس نے ملزم یونس سے گیس سلنڈرز اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد ہوئے ، دھمیال پولیس نے ملزم اسامہ سے گیس سلنڈرز اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے گئے ۔

ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ قانون شکنی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں