راولپنڈی،ریس کورس پولیس کی کارروائی ،چوری میں ملوث ملزم گرفتار

اتوار 28 اپریل 2024 19:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کوگرفتارکرکے مسروقہ رقم21ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم نعمان مجید کو گرفتارکرلیا، ملزم سے مسروقہ رقم 21ہزار ورپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا۔ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں