راولپنڈی ،5 ملزمان گرفتار

قبضہ سی4 کلو سے زائد چرس اور100 گرام آئس برآمد،مقدمات درج

اتوار 28 اپریل 2024 19:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئی5 ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سی4 کلو سے زائد چرس اور100 گرام آئس برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزم شیراز سی1 کلو 250 گرام چرس، ملزم محسن سی1 کلو 560گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم عثمان سے 520 گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم عارف شیر سے 750 گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم احمد علی سے 100 گرام آئس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں