راولپنڈی،گوجر خان پولیس کی کارروائی ،آتش بازی کاسامان سمگل کرنیوالا ملزم گرفتار

اتوار 28 اپریل 2024 19:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کاسامان سمگل کرنے والے ملزم کوگرفتارکرکے بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان سمگل کرنے والے ملزم محمد ارشد کوگرفتار کرلیا، ملزم سے پھول جڑی 8580، جہازچرخی 51840، گولہ سٹک 2160، ہوائیاں 7500، شوٹرکیک 120 اور انار 360 برآمد ہوئے،ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ سامان آتش بازی کے پی کے سے لا کر گوجرخان کے محتلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا،ٴْایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے ایس ایچ او گوجرخان اور پولیس ٹیم کو شابا ش دیتے ہوئے کہا کہ آتشبازی کے سامان کی فروخت اور نقل و حرکت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے،قانون شکنی میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں