راولپنڈی،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،3 گرفتار، شراب اور پسٹل برآمد،مقدمات درج

اتوار 28 اپریل 2024 19:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) تھانہ بنی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہو ئی3 ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے شراب اور پسٹل برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی3 ملزمان کامران، سالک اور احسن کو گرفتار کرلیا، ملزمان کامران اور سالک سے 11 لیٹر شراب جبکہ ملزم احسن سے 01 پسٹل30 بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ایس پی راول فیصل سلیم نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں