پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے دو میچ بارش کی وجہ سے نہیں کھیلے جا سکے

اتوار 28 اپریل 2024 17:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے دو میچ بارش کی وجہ سے نہیں کھیلے جا سکے ۔ ایس این جی پی ایل اور اسٹیٹ بینک کا میچ شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں شیڈول تھا جو گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں ہائر ایجوکیشن اور کے آر ایل کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بھی گزشتہ رات کی بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں