sحکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات آنا شروع ہوگئے

ض*بجلی چوروں کیخلاف سخت کریک ڈائون،ملک بھر سے 86 بلین روپے وصول،65 ہزار گرفتار

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

) راولپنڈی(آن لائن)ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات- انسداد بجلی چوری مہم،حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات آناشروع ہوگئے،حکومتی ذرائع کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن میں ملک بھر سے اب تک 86 بلین روپے وصول اور 65 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کر لئے،اپریل کے مہینے میں متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد سے بجلی چوروں سے 0.202 بلین وصول کیے ،پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ علاقوں سے 0.128 بلین وصول ہوئے،ملک بھر سے اپریل کے مہینے میں 53 بجلی چوروں کی گرفتاری عمل میں آئی،متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں�

(جاری ہے)

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں