vڈی آئی خان،سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،2 دہشت گرد جہنم واصل

)ہلاک دہشت گردوں میں فہیم نوازعرف گنڈا پوری اور محسن نواز شامل،بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد،آئی ایس پی آر

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

ً راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پردہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیااس دوران فورسز اور دہشت گردوں کے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میںدو دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ،ہلاک دہشت گردوں میں فہیم نواز عرف گنڈاپوری اور محسن نواز شامل ہیں،ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ہتھیارگولیاں اوردھماکہ خیزموادبرآمد کرلیا گیا ہے ،ہلاک دہشت گردسکیورٹی فورسزپرحملوں ،بیگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے،علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ،سکیورٹی فورسزملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں