ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کی زیر صدارات پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں اجلاس

زیر تفتیش مقدمات کے چالان کی بروقت مرتب کرنے اور پینڈنگ چالان جلد ازجلد سینڈ ٹو کورٹ کیے جانے کی ہدایت

جمعرات 18 اپریل 2024 21:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کی زیر صدارات پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا ،اجلاس میں ڈی ایس پی لیگل سمیت تھانوں کے محرران نے شرکت کی ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تھانوں کے محرران کی کارکردگی کا جائز ہ لیا اورہدایات دیں،تھانوں کے مینول اورکمپیوٹرائزڈ ریکارڈکو مکمل رکھا جائے، زیر تفتیش مقدمات کے چالان بروقت مرتب کیے جائیں تاکہ ملزمان کی سزایابی کو یقینی بنایا جاسکے،تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں، ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ا یس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد کیا، میٹنگ میں ڈی ایس پی لیگل سمیت تھانوں کے محرران نے شرکت کی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے افسران کی فرداً فرداً کارکردگی کا جائز ہ لیا اور ہدایات دیں، ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کا کہناتھاکہ زیر تفتیش مقدمات کے چالان کی بروقت مرتب کیے جائیں، پینڈنگ چالان جلد ازجلد سینڈ ٹو کورٹ کیے جائیں ،معزز عدالتوں میں مقدمات کی موثر پیروی کے لیے گواہان اپنی شہادت کے لیے حاضری کو یقینی بنائیں ، سنگین مقدمات کے اشتہاریوں کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،تھانوں کے مینول اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کو مکمل رکھا جائے، تھانوں میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں،غفلت ولاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں