سجادہ نشین دربار سخی شاہ پیارا سرکارپیر سید قاسم علی شاہ برادری، مریدین و اہل علاقہ سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

پیر 16 جولائی 2018 13:49

ْراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم آزادکشمیر و صدر تحریک انصاف آزادکشمیربیرسٹرسلطان چوہدری کی ہدایت پر تحریک انصاف آزادکشمیر کے سینئر رہنماء و سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر نے پی پی پی کی انتہائی اہم وکٹ گر دای۔ معروف روحانی شخصیت و سجادہ نشین دربار سخی شاہ پیارا سرکار(رح)پیر سید قاسم علی شاہ اپنی جملہ برادری، مریدین و اہل علاقہ سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔

گزشتہ شب پیر سید قاسم علی شاہ کے گھر عظیم الشان کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی عامر محمود کیانی، پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ اور پر تحریک انصاف آزادکشمیر کے سینئر رہنماء و سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روحانی شخصیات اور درباروں کے سجادہ نشین حضرات کی دعائوں، تعاون اور شمولیت سے تحریک انصاف ایک ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان تعلیمات رسول اکرام (ص)کی روشنی میں وزیراعظم بن کر پاکستان کو دنیا کی ایک عظیم، طاقت و ر اور فلاحی ریاست بنائیں گے، جہاں ریاست ہر عام و خاص کو ایک نظام کے تحت صحت تعلیم اور روزگار فراہم کرے گی۔ آج پاکستان بھر میں صرف عمران کے ہی چرچے ہیں اور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہیکہ25جولائی کا سورج ایک نئے،مستحکم او ر خوشحال پاکستان کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں قرضوں، اورکرپشن کی دلدل میں پھنس چکا ہے۔ پاکستان کو ان تاریکیوں سے نکالنا انتہائی مشکل کام ہے جو کہ صرف دیانت دار قیادت ہی کرسکتی ہے۔ پاکستان میں تبدیلی کی ہوا تیزآندھی بن کرچل پڑی ہے ۔ انشا اللہ پاکستان کے مرکز اور چاروں صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہوگی۔ اللہ نے اس الیکشن میں قوم کو اپنی تقدیر بدلنے کا موقع دیا ہے۔

اور ہم سب کو اس موقع کا فائدہ اٹھانا ہے۔ تاریخ بننے جارہی ہے ایک نیا پاکستان بننے جا رہے اور وہ کوئی بد قسمت ہی ہو گا جو ان تاریخی لمحات میں حق وصداقت کی جدوجہد کرنے والوں سے دور رہے ۔ لہذا اٹھ کھڑے ہوں اور اس ملک کو بدل ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے۔ حکومت بنا کر آزادکشمیر میں بھی تعمیر و ترقی اور اصلاحات میں تیزی و بہتری لائیں گے۔

تقریب کے دوران ذیشان حیدر نے دھرنے کے دوارن اپنی22دن کے اڈیالہ جیل کا تجربہ اور اس سے متعلقہ کہانی بھی سرکاء کو سنائی جس پر پیر سید قاسم علی شاہ، عامر محمود کیانی، عمر تنویر بٹ اور جملہ شرکاء محفل لطف اندوز ہوئے۔ تقریب کے اختتام پر تحریک انصاف کی کامیابی اور عمران خان کی صحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں