راولپنڈی ،تیونس پاکستان کے ساتھ اپنے تجارتی روابط کوبہت اہمیت دیتا ہے ، عادل العربی

تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں گے، پاکستانی تاجر 475ملین ڈالر کی مارکیٹ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،تیونس کے سفیر کی صدر اولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے ملاقات میں اظہار خیال

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) تیونس کے سفیر عادل العربی نے کہا ہے کہ تیونس پاکستان کے ساتھ اپنے تجارتی روابط کوبہت اہمیت دیتا ہے اور پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کیلیے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں گے تیونس اپنے اہم محل وقوع کی وجہ سے یورپی یونین ، افریقہ اور عرب ممالک کے قریب واقع ہے پاکستانی تاجر 475ملین ڈالر کی مارکیٹ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہا ر تیونس کے سفیر عادل العربی نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران صدر چیمبر ملک شاہد سلیم سے ملاقات میں کیا اس موقع پر سینئر نائب صدر محمد بدر ہارون ،نائب صدر فیاض قریشی،سابق صدور اور مجلس عاملہ کے اراکین اور تاجروں کی ایک کیثر تعداد بھی موجود تھیتاجروں کے اجلاس سے خطاب میں سفیر نے کہاکہ علاقائی تجارت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لیے راولپنڈی چیمبر کا کردار قابل ستائش ہے انہوں نے کہ نمائشوں اور تجارتی وفود کے تبادلوں کے ذریعے ہی باہمی تجارت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے پاکستان اور تیونس کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم بہت کم ہے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے راولپنڈی چیمبر کے صدملک شاہد سلیم نے کہاکہ راولپنڈی چیمبر ہمسائیہ ممالک میں سنگل کنٹری نمائشوں کے کامیاب انعقاد کے بعد وسطی ایشائی ممالک، افریقہ اور یورپ تک اس کے دائرہ کار کو وسعت دے رہا ہے ۔

(جاری ہے)

تاکہ آپس میں تجارت کو فروغ دے کر ترقی کی منازل طے کی جاسکیں۔ صدر چیمبر نے کہاکہ دونوں ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کے مابین روابط کو فروغ دیا جائے اور اس سلسلے میں چیمبر کی سطح پر تجارتی وفود کے تبادلے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تناظر میں علاقائی تجارت کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے، پولٹری ، تعمیرات،توانائی، زراعت، ادویات، ماربل، جیمز اینڈ جیولری اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ منصوبے لگائے جا سکتے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں