پاکستان رینجرز نے ڈیرہ غازی خان میں حوالہ/ہنڈی میں ملوث افراد کے گروہ کو گرفتار کر لیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:57

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان رینجرز (پنجاب) نے ڈیرہ غازی خان میں غازی گھاٹ کے مقام پر قائم مشترکہ چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے حوالہ/ہنڈی میں ملوث افراد کے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزمان سے 3 کروڑ روپے کی رقم برآمد ہوئی جو کار میں موجود ایک بوری میں چھپائی گئی تھی۔ ملزمان کا تعلق ڈیرہ غازی خان اور سوات سے ہے جنہیں مزید تفیش اور قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی ای/پولیس کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں