پیپلز پارٹی کی ہلڑ بازی کا پروگرام پہلے سے طے شدہ تھا جس کیلئے ملک بھر سے جیالوں کو جمع کیا گیا،راجہ راشد حفیظ

جیالوں اور متوالوں کے ہتھکنڈوں سے کرپشن کیخلاف وزیر اعظم اور ہماری جماعت کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا ،وزیر خواندگی پنجاب

جمعرات 21 مارچ 2019 20:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ہلڑ بازی کا پروگرام پہلے سے طے شدہ تھا جس کیلئے ملک بھر سے جیالوں کو جمع کیا گیا․ جیالوں اور متوالوں کے ان ہتھکنڈوں سے کرپشن کے خلاف وزیر اعظم عمران خان اور ہماری جماعت کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

․زرداری اور نواز شریف سمیت جس نے بھی قانون کے خلاف اگر کوئی کام کیا ہے تو اسے احتسا ب کا ہر قیمت پر سامنا کرنا پڑے گا۔․ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں پی پی پی کے جیالوں کی ہنگامی آرائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ․ انہوں نے کہا کہ اگر بلاول اور آصف علی زرداری اپنے موقف میں سچے ہیں تو ان کو کس چیز کا ڈر ہے ․ جیالوں کو جمع کرکے ہنگامہ آرائی کرانا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کروانا درست نہیں ․ اگر اسے پی پی پی کے لوگ اپنا جمہوری حق قرار دیں تو انہیں یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ وہ اس عمل سے آئین اور قانون کو توڑ کر ایسی مثالیں قائم کر رہے ہیں جو ملک اور عوام کے مفاد میں نہیں ہیں ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں