غ* سابق ایم این اے ملک ابرار احمد مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے صدر مقرر

منگل 15 اکتوبر 2019 22:30

dراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صد ر محمد شہباز شریف کی منظوری سے مسلم لیگ ن پنجاب کی قیادت نے سابق ایم این اے ملک ابرار احمد کوپارٹی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لینے پر راولپنڈی ڈویژن کا صدر مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور جنرل سیکرٹری پنجاب اویس احمد خان لغاری کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی سے سابق ایم این اے ملک ابرار احمد کوپارٹی کے لئے بہترین خدمات پر راولپنڈی ڈویڑن کا صدرمقرر کر دیا گیا جبکہتنویر اسلم ملک کو سینئر نائب صدر ‘ملک سہیل لال کو جنرل سیکرٹری اور چوہدری ندیم خادم کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے راہنما?ں سردار نسیم احمد ‘ چوہدری ایاز ‘ملک افتخار احمد ‘ملک منیر احمد ‘محمد حنیف عباسی ‘ ضیائ اللہ شاہ ‘زیب النسائ اعوان سمیت دیگر مقامی عہدیداران نے ملک ابرار احمد کی بطور ڈویڑنل صدر تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے ملک ابرار احمد کو مبارکباد پیش کی اور پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنانے کے لئے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں