حکمرانوں نے ملک کو تباہ و برباد کرنے کی قسم کھائی ہوئی ہے،رخسانہ بشیر

ناکام خارجہ پالیسی ملک کی تباہ حال معیشت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے ، پاکستان میں بیمار سیاسی اسیروں کو بھی بدترین انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کیا جائے، ممبر ریسرچ اینڈ کو آرڈینیشن سیل بلاول ہائوس کراچی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:57

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) حکمرانوں نے ملک کو تباہ و برباد کرنے کی قسم کھائی ہوئی ہے، ناکام خارجہ پالیسی ملک کی تباہ حال معیشت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے نئے پاکستان میں بیمار سیاسی اسیروں کو بھی بدترین انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے پیپلز پارٹی نے ہر دور کے آمروں کا مقابلہ کیا ہے اور تمام کارکن قیادت کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ساتھ کھڑے ہیں سابق صدر کے ناتے ان کی خدمات پر آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار ممبر ریسرچ اینڈ کو آرڈینیشن سیل بلاول ہائوس کراچی حافظہ رخسانہ بشیرنے سانحہ کارساز کے شہداء کیلئے بھٹو دی جھگی میں دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے نام پر ظلم و جبر کا دور عروج پر ہے، یہ کون سی ریاست مدینہ ہے جہاں بیماد سیاسی اسیروں پر ظلم کیا جاتا ہے کسی بھی سیاسی اسیر کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے پیپلز پارٹی کے میاں خرم رسول نہ کردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیں انھیں رہا کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ آصف علی زرداری کو سابق صدر پاکستان ہونے کی حیثیت سے فوری طور پر بہتر طبی سہولیات اور ہسپتال منتقل کیا جائے، ملک میں احتساب کے نام پر سیلیکٹڈ انتقام لیا جا رہا ہے اس موقع پر بھٹو دی جھگی میں آصف علی زردار اور فریال تالپور کی رہائی اور اور سانحہ کارساز کے شہداء کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں