راولپنڈی، ماڈل کورٹس نے 337مقدمات کا فیصلہ سنا دیا

5افراد کو جرم ثابت ہونے پر موت اور10 کو عمر قید کی سنا دی گئی

منگل 10 دسمبر 2019 00:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ہدائیت پر پاکستان بھر میں قائم465 ماڈل عدالتوں نے گزشتہ روزمجموعی طور پر 337 مقدمات کا فیصلہ کیا5مجرمان کو سزائے موت10کو عمر قید کی سزاجبکہ دیگر16 مجرمان کو کل29سال2ماہ 28دن قید اور43لاکھ68ہزار300روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کے مطابق 182ماڈل کریمینل ٹرائل عدالتوں نے قتل کی20اور منشیات کی43مقدمات یعنی63مقدمات کا فیصلہ سنایا دریں اثناتمام عدالتوں نی404گواہوں کے بیانات قلمبند کیے صوبائی تقسیم کے مطابق پنجاب میں قتل کی6اور منشیات کی14، سندھ میں قتل کی9اور منشیات کی15، خیبر پختونخواہ میں قتل کی4اور منشیات کی7 جبکہ بلوچستان میں قتل کی1اور منشیات کی7مقدمات کا فیصلہ ہوااسی طرح125سول ایپلٹ ماڈل عدالتوں نے 141دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ158 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نی133مقدمات کے فیصلے کر 441گواہان کے بیانات قلمبند کیے اور 54مجرمان کو 33سال اور7دن قید اور 31لاکھ34ہزار30روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں