فیسوں کی 80 فیصد وصولی کو مشروط تسلیم کرتے ہیں،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز

ٴوالدین اپریل،مئی کی فیس بروقت اداکریں گے انھیں بیس فیصد کمی کا ریلیف دیا جائے گا،ابرار احمد خان

پیر 6 اپریل 2020 23:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) پنجاب کے نجی تعلیمی اداروں میں فیسوں کی 80 فی صد وصولی کو مشروط طور پر تسلیم کرتے ہیں لیکن اس کا اطلاق ان فیسوں پر نہیں ہوگا جن پر پہلے ہی غیرمعمولی رعاہت دی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان نے وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی چھٹیوں کے مہینوں میں بیس فیصد فیس کم وصولی کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کیا۔

ڈویژنل صدر ابراراحمد خان نے کہا ہے کہ جو والدین اپریل،مئی کی فیس بروقت اداکریں گے انھیں بیس فیصد کمی کا ریلیف دیا جائے گا،کیونکہ سپریم کورٹ کے گرمیوں کی تعطیلات بارے واضح احکامات ہیں کہ فیس پوری لی جائے گی اور ماہانہ بنیادوں پر وصول کی جائے گی،مخصوص حالات کے پیش نظر ہم رعایت دے رہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت فیس وصولی کے لیے ایڈمن آفس بھی کھولنے کی اجازت دے،اور والدین کو بھی پابند کرے کہ وہ ماہانہ فیس جمع کرائیں،یہ نہ ہو کہ وہ چھٹیوں کے مہینوں کی فیس ہمیں جولائی اور اگست کے مہینے میں دیں تو کم وسائل کے نجی تعلیمی ادارے خسارے کا شکار ہوجائیں اور وہ بند ہوجائیں،ہم حکومت پر واضع کردینا چاہتے ہیں کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہم حکومت کے فیصلے کی مشروط حمائت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ابرار احمد خان نے کہا کہ ایک طرف حکومت تعمیراتی کمپنیوں اور دیگر صنعتوں کو ریلیف پیکیج دے رہی ہے تو دوسری طرف۔معاشی مسائل میں جکڑے ہوئے اداروں کے وجود سے خون کا آخری قطرہ تک نچوڑ رہی ہے حکومت کے دوہرے معیار نے انصاف اور شفافیت پر مبنی نظام کی قلعی کھول دی ہے حکومت نجی تعلیمی اداروں کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دے رہی ہے،انھوں نے مزید کہا ہے کہ جن پیرنٹس کو فیس میں پہلے سے 20 فی صد یا زائد رعایت دی ہوئی ہے ان پر اس حکم کا اطلاق نہیں ہوگااور ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کے دور کی طرح نجی تعلیمی اداروں کو ریلیف پیکج دے،ان کے بلوں کا سٹیٹس دوبارہ گھریلوکیا جائے،موجودہ حالات کے پیش نظر ان کے بلوں کو معاف کیا جائی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں