راولپنڈی ، مال پلازہ ڈکیتی : جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور5لاکھ روپے جرمانے کی سزا

ملزم کے خلاف تھانہ کینٹ پولیس نے متاثرہ تاجر نعمت خان کی مدعیت میں گزشتہ سال4اپریل کوتعزیرات پاکستان کی دفعات 302،392،324، 411، 395 اور412کے علاوہ پنجاب آرمز ترمیمی آر ڈی نینس 2015کی سیکشن 13-2(a)کے تحت مقدمہ نمبر 725درج کیا گیاتھا

منگل 1 دسمبر 2020 23:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے مال پلازہ صدر کے باہر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر اپنے ہی ڈکیت ساتھی کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ملزم کے خلاف تھانہ کینٹ پولیس نے متاثرہ تاجر نعمت خان کی مدعیت میں گزشتہ سال4اپریل کوتعزیرات پاکستان کی دفعات 302،392،324، 411، 395 اور412کے علاوہ پنجاب آرمز ترمیمی آر ڈی نینس 2015کی سیکشن 13-2(a)کے تحت مقدمہ نمبر 725درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ مدعی مقدمہ اپنے ماموں کے ہمراہ 1لاکھ40ہزار امریکی ڈالر چینج کروانے مال پلازہ میں منی چینجرز کے پاس آیا لیکن2مسلح افراد نے ان کی گاڑی کے قریب ہی انہیں روک کر اس کے ماموں سے ڈالروں کا شاپر چھیننے کی کوشش کی ماموں کے شور مچانے پراس نے دوسرے ڈاکو کو پکڑ لیا اسی اثنا میں ایک ڈاکو نے فائرنگ کر دی جس سے گولی اس کے اپنے ہی ساتھی کو لگی اور وہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ فائرنگ کرنے والا ڈاکو رقم لے کر فرار ہو گیا بعد ازاں سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ایس ایس پی انوسٹی گیشن اورایس پی راول ڈویژن سید علی کو دیاجن کی سربراہی میں کینٹ پولیس نے اکتوبر 2020میں تنویر حسین نامی ملزم کو گرفتار کر لیا تھا جس نے تحقیقات کے دوران واردات کا اعتراف کیا تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو عمر قید اور5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی یاد رہے کہ سی پی اوراولپنڈی محمد احسن یونس کی بہترین حکمت علمی کے باعث اس فیصلے سمیت گزشتہ ماہ ( نومبر)میں4اہم مقدمات میں ضلعی عدالتوں نے ملزمان کو سزاسنادی ماہ نومبرمیںبچوںسے زیادتی کی ویڈیو زڈارک ویب پر شائع کرنے والے ملزم سہیل ایاز کو3بار سز ائے موت اور3بار عمرقیدجبکہ ساتھی ملزم خرم طاہرعرف کالوکو 7سال قید کی سزادینے کا حکم سنایا،ماہ رمضان میں ڈیوٹی کے دوران ٹریفک وارڈن شاہد ٹریفک وارڈن شاہد سرور کو سال 2018میں شہید کر نے والے ملزم راجہ رائید کو 3بار سزائے موت جبکہ ملزم کے ساتھی عمران اقبال کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، کلر سیداں شاہ باغ پٹرول پمپ پر ڈکیتی مع دوہرے قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم عبدالوہاب کو سزائے موت جبکہ ملزم عدنان فاروق کو عمر قید کی سزا سنائی،مارچ 2020 میں ملزم عدنان فاروق جبکہ اپریل 2020 میں تھانہ جاتلی کے علاقے میںملزم نے 3کمسن بچوں کو اپنے گھر میں موجود آہنی پٹی میں بندکرکے قتل کرنے والے عبدالوہاب کو گرفتار کیا، جبکہ2کمسن بیٹوں اور1بیٹی کے قاتل باپ نور محمد کو3بار سزائے موت 7سال قید کی سزا سنائی گئی ملزم کراچی فرار ہوگیاجسے روہڑی ریلوے سٹیشن سے گرفتارکیاگیاتھا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں