اللہ نے ملک بھر میں بیک وقت رمضان کا تحفہ دے کے احسان عظیم فرمایا،رمضان رحمتوں ، برکتوں کا مہینہ ہے ،محمد عامر صدیقی

بدھ 14 اپریل 2021 23:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2021ء) اللہ نے اس مرتبہ امت مسلمہ کو اتحاد کا مظہر بناتے ہوئے ملک بھر میں بیک وقت رمضان کا تحفہ دے کے احسان عظیم فرمایا،رمضان رحمتوں ، برکتوں کا مہینہ ہے رمضان کے روزے رکھنا اور اس کا احترام ہر مومن پر فرض ہے اللہ ہمیں رمضان کی رحمتیں برکتیں سمیٹنے کا ایک اور موقع عطا فرمایا ہے اللہ رمضان کے صدقے کرونا اور بیماریوں سے قوم کو محفوظ فرمائے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک اسلامی فلاحی Wریاست ہے جس طرح روزے مسلمانوں پر فرض ہیں اسی طرح روزے دار کو سہولتیں مثلا سحری، افطاری ، پانچ وقت نماز ، نماز جمعہ اور تراویح کیلئے بلاتعطل بجلی، گیس کی فراہمی یقینی بنانا حکومتی ذمہ داری ہے تاکہ عوام سحری و افطاری میں عبادات خسوع و خشوع سے انجام دے سکیں عامر صدیقی نے کہا کہ معیاری اور سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے روزہ کی حالت میں عوام کو سبسڈی کے نام پر یوٹیلٹی سٹورز اور مخصوص بازاروں میں خوار کرنے کے بجائے عام بازاروں تک ریلیف شدہ قیمتوں میں اشیاء فراہم کی جائیںتاکہ ہر شہری تک اس کے ثمرات پہنچ سکیں رمضان کے تقدس کو مد نظر رکھتے ہو،ْے عام بازاروں کے ہوٹلز بند رکھے جائیں افطار کے فورا بعد پرائم ٹائم نشریات کے بجائے رمضان اور اسلام سے متعلق پروگرام نشر کئے جائیں تاکہ آنے والی نسلوں تک دین کی آگاہی میسر آسکے رمضان میںجگہ جگہ ریڑھیوں اور چھابوں کی وجہ سے ٹریفک بہائو متاثر ہوتا ہے جس سے پولیس اور ٹریفک وارڈنز کی ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں اللہ تعالی ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق اور ہمت عطا فرمائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں