یپسما راولپنڈی ڈویژن کی درخواست پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے نجی تعلیمی اداروں کو پروفیشنل ٹیکس وصولی کے نوٹسز روک دئیے

پیر 6 دسمبر 2021 22:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) ایپسما راولپنڈی ڈویژن کی درخواست پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے نجی تعلیمی اداروں کو پروفیشنل ٹیکس وصولی کے نوٹسز روک دئیے،نجی تعلیمی اداروں سے پروفیشنل ٹیکس وصولی پر ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ایپسما کی طرف سے 24 نومبر 2021 کو خط لکھا ، لیٹر کے جواب میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کے ایپسما کے عہدیداران سے مذاکرات کئے ،ایپسما سے تحریری طور پر سفارشات بھی مانگ لیں، ایپسما کے ڈویڑنل صدر ابرار احمد خان کی قیادت میں وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز محمد سمیر سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد نے موقف اختیار کیاکہ نجی تعلیمی اداروں پر پروفیشنل ٹیکس کا اطلاق کسی صورت میں نہیں ہوتا۔ابرار احمد خان نے کہا کہ ہم کمرشل اسٹیبلشمنٹ یا انڈسٹری کے زمرے میں نہیں آتے، اعلی عدلیہ کے فیصلے بھی موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سندھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس نے اسٹیبلشمنٹ کی جو تعریف کی ہے اس میں نجی تعلیمی ادارے ہرگز نہیں آتے۔ انہوںنے کاہکہ سابق چیف جسٹس افتخار احمد چودھری کے 2001 کے فیصلے میں بھی نجی تعلیمی اداروں کو اسٹیبلشمنٹ سے مبرا قرار دیا گیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں