شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کے 2 اہم دہشت گرد ہلاک

منگل 17 مئی 2022 23:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2022ء) سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دو اہم دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کے مطابق 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں فائرنگ کے دو طرفہ تبادلے کے بعد تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم اور انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کمانڈر رشید عرف جابر اور عبدالسلام عرف چمٹو کے نام سے ہوئی اور ان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں