پاکستان کی حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے الزامات پر سزا دینے کی شدید مذمت

بدھ 25 مئی 2022 22:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) پاکستان نے حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے الزامات پر سزا دینے کی شدید مذمت کی ہے۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایسے جابرانہ حربے کشمیری عوام کے غیر قانونی بھارتی قبضہ کے خلاف ان کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کے حق خودارادیت کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں