چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا امتحان نہم فرسٹ اینول کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

جمعرات 28 مارچ 2024 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے امتحان نہم فرسٹ اینول 2024ء کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اورتعلیمی بورڈ کی طرف سے کئے گئے انتظاما ت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورہ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے کہا کہ امتحان نہم فرسٹ اینول 2024ء کے انتظامات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر باہمی حکمت عملی سے نقل کے تدارک اور حوصلہ شکنی کے لئے ڈویژن بھر میں تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں جن کا مقصد امتحانی مراکز کا دورہ کر کے نقل کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے امتحان نہم فرسٹ اینول 2024ء کے سلسلے میں ضلع جہلم کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی مراکز کی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی نے امتحان نہم فرسٹ اینول 2024ء کے مختلف امتحانی مراکز کے دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ زیرو ٹالرنس کے تحت کی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں وزیرِاعلیٰ پنجاب کے حکم پر پولیس کو متعلقہ بورڈ کے ساتھ ملکر امتحانی مراکز کے دورے اور چیکنگ کا اختیار بھی دے دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں