گوجر خان پولیس نے آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتار ، آتشبازی کا سامان برآمد

اتوار 28 اپریل 2024 12:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) گوجر خان پولیس نے آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کر کے بھاری مقدار میں سامان آتشبازی برآمد کر لیا ، ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد راشد کے نام سے ہوئی ہے ، ملزم سے 8580 پھل جڑیاں، 51840 جہاز چرخی، 2160 گولہ سٹک، 7500 ہوائیاں، 120 شوٹر کیک اور 360 آنار برآمد ہوئے ، ملزم نے دوران تفتیش مختلف علاقوں میں آتش بازی کا سامان سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے ایس ایچ او گوجر خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔آتش بازی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں