راولپنڈی پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان گرفتارکرلئے

پیر 13 مئی 2024 19:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری ملزمان گرفتارکر لئے تھانہ رتہ امرال پولیس نے اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ارسلان کو گرفتا رکرلیاجس نے لڑائی جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے شہری یاسر کو زخمی کر دیا تھا،تھانہ صادق آباد پولیس نے رقم خورد برد کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ایاز کو گرفتا رکرلیادونوں اشتہاری راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں