رکن صوبائی اسمبلی راجہ عبدالحنیف کے ستھراپنجاب مہم کے تحت راولپنڈی کو تین ماہ میں زیرو ویسٹ کرنے کے احکامات

پیر 13 مئی 2024 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ممبر پنجاب اسمبلی راجہ عبدالحنیف کے خصوصی احکامات پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے تین ماہ کا یو سی اور تحصیل وائز صفائی و آگاہی پلان بنا کر شہریوں تک وزیر اعلی پنجاب کا صفائی پیغام پہنچانے کا آغاز کر دیا ہے۔ راجہ عبدالحنیف نے آپریشن سٹاف کو تین ماہ میں شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

ممبر پنجاب اسمبلی راجہ عبدالحنیف نے کہا کہ راولپنڈی شہرکی لا کھوں کی آبادی میں صفائی کیلئے چند ہزار ورکرز کا ہر جگہ پہنچنا ناممکن ہے، شہری ہی ہمارے دست و بازو بن کر شہر کی صفائی میں ہمارا ساتھ دیں اور کوڑا کرکٹ کو کوڑادان میں ڈالیں یا ویسٹ بیگز میں ڈال کر ورکرز کے حوالے کریں۔کھلے عام گلیوں اور نالیوں میں کوڑا کرکٹ اور تعمیراتی ملبہ پھینکنا درست عمل نہیں، ہمیں صفائی کیلئے ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگاتاکہ ہمارا شہر کلین اینڈ گرین سٹی بن جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ورکرز کے مسائل حل کرینگے تاکہ وہ مزید محنت اور لگن سے صفائی کا کام کر سکیں۔صفائی کے ساتھ ساتھ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سوشل موبلائزیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیم نے شہریوں کو صفائی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا کام زور شور سے جاری رکھا ہوا ہے۔گزشتہ روز کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم نے تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم کے سلسلے میں دی چاٹر سکول سکستھ روڈ میں سٹوڈنٹس کو ستھرا پنجاب صفائی مہم کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور سٹوڈنٹس کو صفائی کا پیغام پہنچاتے ہوئے شکایات کے اندراج کیلئے ہیلپ لائن نمبر 1139،اینڈرائیڈ ایپ کلین راولپنڈی اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے آگاہ کیا اور معلوماتی پمفلٹس تقسیم کئے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں