تمام کپتانوں کی تماشائیوں سے نیشنل ٹی ٹونٹی کو سپورٹ کرنے کی اپیل
فاتح ٹیم کو پچاس لاکھ روپے جبکہ رنرزاپ کو پچیس لاکھ روپے اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بیٹسمین، باؤلر اور وکٹ کیپر کو ایک ایک لاکھ روپیبطور انعام دیا جائے گا نیشنل ٹی ٹونٹی میں ہمیشہ اعلیٰ معیار کی کرکٹ کھیلنے کو ملتی ہیخ پنڈی اسٹیڈیم کی شاندار پچز سے اس کا معیار مزید بلند ہوگا، بابر اعظم ، امام الحق ، محمد رضوان ، شاداب خان ، سرفراز احمد
بدھ 22 ستمبر 2021 22:24
(جاری ہے)
23 ستمبر سے راولپنڈی میں شروع ہونے والا پہلا مرحلہ 3 اکتوبر تک جاری رہے گا، جہاں کٴْل 18 میچز کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 6 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا، جہاں فائنل سمیت کٴْل 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 12 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ایونٹ میں مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ فاتح ٹیم کو پچاس لاکھ روپے جبکہ رنرزاپ کو پچیس لاکھ روپیبطور انعام دیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بیٹسمین، باؤلر اور وکٹ کیپر کو ایک ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ہر میچ کے بہترین کھلاڑیوں کو پچیس ہزار روپے جبکہ پلیئر آف دی فائنل کو پینتیس ہزار روپے بطور انعام دیا جائے گا۔اس موقع پر تمام ٹیموں کے کپتانوں نے اپنے اسکواڈز کو متوازی قرار دیا ہے۔ انہیں امید ہے کہ ایونٹ میں سنسنی خیز میچز کھیلے جائیں گے، جہاں کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع ملے گا۔سینٹرل پنجاب کے کپتان بابراعظم کا کہناہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی میں ہمیشہ اعلیٰ معیار کی کرکٹ کھیلنے کو ملتی ہے۔ پنڈی اسٹیڈیم کی شاندار پچز سے اس کا معیار مزید بلند ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ٹورنامنٹ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی تیاریوں کے لیے ایک بہترین موقع ثابت ہوگا۔بابراعظم نے کہا کہ 25 فیصدتماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہے، امید ہے کہ شائقین کرکٹ پرجوش انداز میں اسٹینڈز کا رخ کریں گے جس سے ایونٹ میں مقابلے کی فضائ بڑھے گی۔جو اسٹیڈیم نہیں پہنچ پائیں گے وہ گھروں میں بیٹھ کر کھیل سے محظوظ ہوں۔بلوچستان کے کپتان امام الحق کا کہنا ہے کہ 23 ستمبر سے شروع ہونے والا نیشنل ٹی ٹونٹی منی پی ایس ایل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے، جہاں پاکستان کے تمام کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے پرجوش تماشائی ہمیشہ معیاری کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اندازہ ہے کہ فی الحال وہ مایوس ہیں مگر درخواست ہے کہ وہ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کو اسپورٹ کرنے اسٹیڈیم کا رخ کریں تاکہ نیشنل ٹی ٹونٹی کو چار چاند لگ جائیں گے۔خیبرپختونخوا کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم ٹائٹل کے کامیاب دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ٹورنامنٹ کو ملتان سے راولپنڈی میں منتقل کرنا خوش آئند ہے۔جہاں سے محمد رضوان نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ہمارے لیے ایک نیا چیلنج ہوگا۔ ہمارا اسکواڈ متوازی ہے۔ اسکواڈ میں زیادہ ترآلراؤنڈرز موجود ہیں۔ اس مرتبہ ان کے پاس محمد حفیظ اور شعیب ملک کا تجربہ تو نہیں مگر پھر بھی ان کی ٹیم اچھے نتائج دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی کا کراؤڈ بہت پرجوش ہوتا ہے اور امید ہے کہ ہمیں اس ایونٹ میں بھی اسٹینڈز سے بھرپور اسپورٹ ملے گی۔2019 کی فاتح ناردرن کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ساری کرکٹ راولپنڈی سے ہی کھیلی ہے اور وہ اس گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے کے لییہمیشہ بہت پرجوش رہتے ہیں۔ شاداب خان نے کہا کہ ہمارا اسکواڈ بہت متوازی ہے۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں باؤلرز کا کردار بہت اہم ہوتا ہے اور ہماری باؤلنگ لائن اپ بہت مضبوط ہے، کوشش ہے کہ اپنی طاقت پر کرکٹ کھیلیں۔سندھ کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ نے ہمیشہ پاکستان کرکٹ کی حوصلہ افزائی کی ہے اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود تماشائی نیشنل ٹی ٹونٹی کو بھرپور انداز سے اسپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ کھلاڑیوں کے لیے یہ ایونٹ بہت اہمیت کا حامل ہے، ہمارے کھلاڑیوں کو یہاں بھرپور تیاری کا موقع ملے گا۔کپتان سدرن پنجاب صہیب مقصود نے کہا کہ ان کی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور انہیں اپنی ٹیم سے ایونٹ میں بہترین کھیل کی توقع ہے۔صہیب مقصود پرامید ہیں کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں موجود تماشائی کرکٹ تمام ٹیموں کو بھرپور اسپورٹ کریں گے کیونکہ ہر ٹیم میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں 28 اپریل بروز اتوار کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا
اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ، 90 کلوگرام منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار
پاک فوج کے سینئر کمانڈرز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے آبائی شہروں میں آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی
تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل اے این ایف کی زیر صدارت اجلاس
پاک فوج کا وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت
سیکیورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
وزیراعلیٰ پنجاب سٹوڈنٹس کو سواری کے حوالے سے خود مختار بنانا چاہتی ہیں،صوبائی وزیرپنجاب بلال اکبر خان
سکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن میں 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی چین میں منعقدہ انیسویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
افغانستان سے پاکستان میں گھسنے والے افغان دہشتگرد کے ہوشرٴْبا انکشافات
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق