ٹیم 21 مارچ کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر میں پوری جان سے کھیلے گی،قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹینٹائن

ہفتہ 16 مارچ 2024 23:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2024ء) قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹینٹائن نے کہا ہے کہ ٹیم 21 مارچ کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر میں پوری جان سے کھیلے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں جاری قومی فٹبال ٹیم کے کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان کے لیے ورلڈ کپ کوالیفائر کھیلنا اور مشکل حریفوں کا مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے جو کہ ایشیا کی بڑی فٹبال ٹیمیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اتنے بڑے ایونٹ کی تیاری کے لیے ہمارے پاس وقت بہت کم ہے اور ہم 21 مارچ کو ایشیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک (اردن) سے کھیلنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند دن میں باقی کھلاڑی بھی ٹیم کو جوائن کر لیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں کوچ کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیم کو دیکھتے ہوئے اس ورلڈ کپ اور آنے والے ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی شمولیت دکھائی نہیں دیتی البتہ ساف کپ اور ایشین کپ کوالیفائرز کیلئے بھرپور محنت کریں گے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں کوچ نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال لیگ کا ہونا بہت ضروری ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں