ریس کورس پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم نعمان مجید کو گرفتار کر لیا، ملزم سے مسروقہ رقم 21 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد

اتوار 28 اپریل 2024 14:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ریس کورس پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم نعمان مجید کو گرفتار کر لیا، ملزم سے مسروقہ رقم 21 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں