راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے مؤثر انتظامات ، گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کے 432 افسران سکیورٹی پر مامور

اتوار 28 اپریل 2024 14:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے مؤثر انتظامات کیے گئے، گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کے 432 افسران سکیورٹی پر مامور ہیں ، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران الرٹ ڈیوٹی انجام دیں ، ارد گرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں ، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، عبادت کے لیے گرجا گھروں میں آنے والے افراد کی سکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں