راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، 8 ملزمان گرفتار کر کے چرس ، شراب ، آئس ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا

اتوار 28 اپریل 2024 14:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز 8 ملزمان گرفتار کر کے چرس ، شراب ، آئس ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق بنی پولیس نے کامران اور سالک سے 11 لیٹر شراب ، صدر واہ پولیس نے ملزم شیراز سے ایک کلو 250 گرام چرس، ملزم محسن سے ایک کلو 560 گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عثمان سے 520 گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم عارف شیر سے 750 گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم احمد علی سے 100 گرام آئس اور بنی پولیس نے ملزم احسن سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں