ح*فیفا ورلڈ کپ ،اردن کے خلاف پی ایف ایف نے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اتوار 17 مارچ 2024 17:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2024ء) اردن کے خلاف فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر رائونڈ 2 میچز کے لئے پی ایف ایف نے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ اسکواڈ میں یوسف بٹ، ثاقب حنیف،حسن علی ، عبدالباسط، عیسی سلیمان، عبداللہ اقبال، مامون موسی، حسیب خان، محمد صدام، محمد سہیل، عمر حیات، محمد فضل، محمد عدیل، راہس نبی، ہارون حامد، عالمگیر غازی، رجب علی، علی عزیر، شائق دوست، عبدالصمد ، فرید اللہ، ولید خان، عمران کیانی اور عدیل یونس شامل ہیں۔

بیرون ملک مقیم کھلاڑی پیر کو ٹیم جوائن کریں گے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 21 مارچ اور دوسرا میچ 26 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ دونوں میچ جناح اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ، پاکستان ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں ہیڈ کوچ اسٹیفن کونسٹنٹائن، فٹنس کوچ کلاڈیو الٹیری، گول کیپنگ کوچز راموس اور نعمان ابراہیم، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ محمد علی شامل ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں