انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ میں (کل) دو میچوں کا فیصلہ ہو گا

اتوار 24 مارچ 2024 10:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ میں کل(پیر کو) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پہلا میچ بحریہ کالج اور بیکن ہاؤس جبکہ دوسرا میچ ویسٹ منسٹر اور آئی ایم سی بی (جی ٹین فور) کے مابین کھیلا جائے گا ، پی سی بی کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز پہلے میچ میں بحریہ کالج اور بیکن ہاؤس کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، اسی روز دوسرا میچ ویسٹ منسٹر اور آئی ایم سی بی (جی ٹین فور) کے مابین کھیلا جائے گا ۔

دونوں میچ مسام کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل 3 اپریل کو کھیلا جائے گا ۔جیتنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا جبکہ رنرز اپ کو ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے، میچوں کے دوران پی سی بی کے سلیکٹرز کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے موجود ہوں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں