قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی (بروکن کالر) انجری کی کامیاب سرجری

جمعہ 29 مارچ 2024 16:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی (بروکن کالر) انجری کی کامیاب سرجری ہو گئی۔ فرید اللہ 26 مارچ کو اردن کے خلاف میچ میں ڈیفنڈر کو ٹیکل کرتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئے تھے ۔

(جاری ہے)

پی ایف ایف کے مطابق انہیں پاکستان پہنچنے پر ایئرپورٹ سے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ۔ پی ایف ایف کے چیف میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر اعظم خان کی زیر نگرانی انجری کو اسکین کیا گیا تھاجس کے بعد ڈاکٹر کی جانب سے فرید کی فوری سرجری کا مشورہ دیا گیا۔ ڈاکٹر کی جانب سے فرید کو آٹھ سے دس ہفتوں تک آرام کرنے کا کہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں