صادق آباد، پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے مقتول شیر جہاں کے ورثاء کا تیسرے روز احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 13 دسمبر 2012 18:06

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13دسمبر۔ 2012ء) جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے مقتول شیر جہاں کے ورثاء کا تیسرے روز بھی پریس کلب صادق آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ ‘ واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کروانیکا مطالبہ ‘ انصاف نہ ملنے پر مقتول کی والدہ اور بیوہ کیطرف سے خود سوزی کی دھمکی تفصیل کے مطابق سابق کونسلر حسین بخش دشتی‘بھٹو دشتی‘ظہیر جان‘ عبدالعزیز دشتی‘اصغر دشتی‘اکمل دشتی‘ جعلی پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونیوالے شیر جہاں کی والدہ اور بیوی نے تیسرے روز بھی پریس کلب کے باہر پولیس کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ اعلی سطح پر خان پور میں ہونیوالے جعلی پولیس مقابلے کی تحقیقات کروائی جائیں اور شیر جہاں کو ناجائز قتل کرنیوالے پولیس ملازمین کیخلاف فوری کاروائی کاروائی عمل میں لائی جائے انھوں نے کہاکہ شیر جہاں کو ضلعی پولیس نے احاطہ عدالت سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ پیشی سے واپس گھر آرہا تھا کچھ روز تھانہ میں بند رکھنے کے بعد جعلی پولیس مقابلہ میں اسے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا اور کئی روز تک ہمیں نعش نہیں دی گئی ہمارے احتجاج کے بعد پولیس نے نعش ہمارے حوالے کر دی بعد میں پھر نعش ہم سے چھین لی گئی شیر جہاں کو ناجائز طور پر قتل کیا گیا ہے انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری ‘ وزیراعلی پنجا ب شہبازشریف‘ آئی جی پنجاب پولیس اور ڈی آئی جی پنجاب پولیس سے فوری طور پر واقعہ میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں