مسلم لیگ (ن)ضلع شکارپور اختلافات کا شکار، ایڈووکیٹ جے جے وشنو پر انتشار پھیلانے کے الزامات،رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 6 دسمبر 2014 23:11

شکارپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع شکارپور تحصیل گڑہی یاسیں کے صدرمحمد صدیقی بروہی،خانپور تحصیل صدربشیر احمد نون،لکھی غلام شاہ کے صدر ربن شر سٹی شکارپور کے صدرعلی احمد ملک ،جنرل سیکریٹری عبدالحکیم آرائیں،ہادی بخش راجڑ،عبدالکریم شیخ،احمد قریشی،محمدنواز خروس،لیاقت بروہی،ریاض احمد بروہی،غلام علی بروہی ،شاہنواز خان خروس نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلع دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن اقتدار میں ہو یا حزب اختلاف یا پارٹی مشکل وقت میں ہو ضلع شکارپور کے کارکنان کی پارٹی کیلئے خدمات سرانجا م دی ہیں اور ہم کو میاں محمد نواز شریف ،صوبائی صدر سندھ،اسماعیل راہوم،جنر ل سیکریٹری سندھ نہال ہاشمی پر مکمل اعتمادہے اور کہاکہ شکارپور میں ایڈووکیٹ جے جے وشنو نے ضلع شکارپور میں پارٹی کوتباہ کرنے میں کارکنون کو آپس میں لڑانے کیلئے جے جے وشنو جیسے غذاروں نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے مزیدکہاکہ شکاپو رمیں پارٹی کارکنان کو آپس میں لڑانے اور پارٹی تباہ کرنے کے علاوہ جے جے وشنو کو کوئی اور کام نہیں ہے انہوں نے مشترکہ طور پر کہاکہ جبکہ 1999میں مسلم لیگ ن کی حکومت پر ڈکٹیٹروں نے شب خون مارہ تو جے جے وشنو جیسے نام نہاد لوگون نے صبح ہوتے ہی پارٹی آفیس پر تالے لگادیئے اور قائدیں کی تصاویر اور اسٹیکر اتار کر پیروں میں روند ڈالے اور بیان دیا کہ میاں محمد نواز شریف اور دیگر پارٹی رہنماؤں کو پھانسی دی جائے جبکہ ان کو میاں نواز شریف نے ضلع شکارپو ر میں خدمت کمیٹی کا چیئرمیں بنایااور عزت بخشی مگر جے جے وشنو نے پارٹی قائدیں کی عزت نفس کا پامال کیانیز ڈکٹیٹروں کی حکومت میں مسلم لیگ (ق)کا آٹھ سال تک ضلع جنرل سیکریٹری رہا اور اپنے بڑے سے بڑے مفادات حاصل کیئے لیکن مسلم لیگ (ق)کی حکومت کا جیسے ہی زوال ہوا وہ اپنے نام نہاد چہرے پر پردہ ڈال کر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگیا اور اپنے مفادات حاصل کرنے کے لئے گھناؤنے سازشیں شروع کردیں اور میڈیا کی مدد سے اپنے اپ کو چمکانہ شروع کردیااس باتوں کی وجہ سے ضلع شکارپور کے تمام عہدیدار ان کی حرکتوں کی وجہ سے نالان ہیں کیونکہ جے جے وشنو پارٹی میں رہ کر صرف پارٹی کو نقصان دیتاہے اس موقعے پر انہوں نے پارٹی قائد میاں محمد نوازشریف،صوبائی صدرمحمد اسماعیل راہو،نائب صدر سندھ شاہ محمد شاہ، صوبائی سیکریٹری جنرل نہال ہاشمی سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنے ،پارٹی میں انتشار پھلانے اور برے وقت میں میاں محمد نوازشریف کو پھانسی کا مطالبہ کرنے والے جے جے وشنو کو پارٹی سے نکال کر بنیادی رکنیت سے بھی خارج کردیا جائے اس موقعے پر پارٹی کارکن آصف علی میرانی نے کہاکہ میں نے اپنے توصص سے ایڈووکیٹ جے جے وشنو کو ایک کیس لے کر دیا تھا مگر وہ فیس کے چودہ ہزار روپے ہڑپ کرگیا ہے اور کیس بھی فائیل نہیں کروارہا اور نہ ہی رقم واپس کررہا ہے انہوں نے اس موقعے پر اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں