شاہین ہاکی کلب صادق آباد تین روزہ دورے پر سکھر پہنچ گئی

منگل 3 جولائی 2018 19:30

شاہین ہاکی کلب صادق آباد تین روزہ دورے پر سکھر پہنچ گئی
صادق آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2018ء) شاہین ہاکی کلب صادق آباد تین روزہ دورے پر سکھر پہنچ گئی ، صادق آباد کی ٹیم سکھر میں تین میچ کھیلے گی ، پہلے روز کھیلا جانیوالا میچ شاہین ہاکی کلب صادق آباد نے پاکستان ہاکی کلب سکھر کو ایک کے مقابلہ میں دو گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

میچ کے مہمان خصوصی زاہد مغل ایڈووکیٹ اور ذوالفقار علی سیکرٹری ڈی ایچ اے سکھر تھے ۔ صادق آباد کی طرف سے آصف نواز اور حسنین طارق نے ایک ، ایک گول کیا۔

متعلقہ عنوان :

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں