بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ،ْملک ندیم کامران

پنجاب حکومت اوور سیز پاکستانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انکے مسائل کے حل کیلئے بھر پور کوششیں بروئے کار لا ئی جا رہی ہے ،ْ صوبائی وزیرپلاننگ

ہفتہ 10 مارچ 2018 15:35

بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ،ْملک ندیم کامران
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2018ء) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں - پنجاب حکومت اوور سیز پاکستانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے بھر پور کوششیں بروئے کار لا ئی جا رہی ہے -یہ بات انہو ںنے ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانی کمیٹی کی45ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی -جس میں ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی ،ڈی پی او عاطف اکرام ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قدیر احمد باجوہ،ڈپٹی ڈائریکٹر اٹارنی عمران ارشد اور دیگر معاون افسران اور کمیشن کے نمائندگان نے شرکت کی -انہوں نے مزید کہا کہ اوور سیز پاکستانی کمیشن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت کے لئے مصروف عمل ہے -بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کے تمام مسائل خصوصی توجہ اور ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں -اجلاس میں45کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں کے افسران کومسائل کے جلد از جلد حل کیلئے ہدایات جاری کی گئیں -بعد ازاں ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا، جس میںممبر ان اسمبلی چوہدری محمد اشرف،صوبائی وزیر ملک ندیم کامران ،ارشد ملک ،ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی ،ڈی پی او عاطف اکرام ،سی ای او ایجوکیشن رائو عتیق احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا طاہر سمیت نمائندگان ممبران اسمبلی ،بلڈنگ ،واپڈاا ور تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی -اجلاس میںمحکمہ بلڈنگ اور واپڈا کی ضلع میں نئی اور جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا اور امن و امان کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی -

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں