عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لئے ٹھیکیدار ٹائم لائن کے مطابق کام کریں ،ایڈیشنل کمشنر

پیر 29 اپریل 2024 18:16

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر کی زیر صدارت پسپ پروگرام کا جائزہ اجلاس، سیوریج پائپ بچھانے کے لئے کھودی گئی سڑکوں کی مرمت کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت، عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لئے ٹھیکیدار ٹائم لائن کے مطابق کام کریں، پسپ حکام کو ہدایت۔ وہ یہاں کمشنر آفس میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، چیف آفیسر کارپوریشن اشفاق احمد اور پسپ پروگرام کے سٹی مینجر محمد اسجد خان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

انہوں نے فرید ٹاؤن، آڑا تلہ روڈ اور مڈھالی روڈ پر جاری مرمت کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے ان کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ان منصوبوں میں بلا وجہ تاخیر سے عوام شدید ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان نے بتایا کہ ڈی سی چوک، مشن چوک اور ٹینکی چوک پر ٹریفک سگنلز لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے جسے ایک ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ محلہ نورپارک، غلہ منڈی، عنائت الٰہی کالونی، جہاز گراؤنڈ اور فرید ٹاؤن کی آبادیوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے گھر گھر کنکشن پہنچانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ فتح شیر کالونی اور طارق بن زیاد کالونی میں جاری کام اسی ہفتے مکمل کر لیا جائے گا۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر نے نئے نصب ہونے والے ٹیوب ویلز کو بھی ضرورت کے مطابق چلانے کی ہدایت کی۔\378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں