اسلامی تعلیمات سے متاثرہوکر مسیح نوجوان نے مذہب عیسائیت کو خیر باد کہہ کر کلمہ طیبہ پڑھ لیا

اتوار 16 جنوری 2022 11:30

ْساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) اسلامی تعلیمات سے متاثرہوکر مسیح نوجوان نے مذہب عیسائیت کو خیر باد کہہ کر کلمہ طیبہ پڑھ لیا، سرگودہا میں مقام حیات گلی نمبر 2 کے نوجوان حنوق مسیح نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر ماڈل مدرسہ غوثیہ کے عالم دین مولانا نگاہ مصطفے کے ہاتھوں کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا جس پر نومسلم نوجوان کے قبول اسلام کے گواہان حمزہ اور محمد فاروق کی موجودگی میں اس کا اسلامی نام محمد عثمان رکھا گیا، جسے قبول اسلام کی مبارکباد دیتے ہوے اس کیلے نیک خواہشات کے ساتھ دعا کی گی-

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں