ساہیوال میں 100پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیدیئے گئے

پیر 23 جولائی 2018 22:10

ساہیوال میں 100پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیدیئے گئے
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) ساہیوال میں 100پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیدیئے گئے۔ ہرپولنگ اسٹیشن پر آرمی کے جوان تعینات ہوں گے۔

(جاری ہے)

ساہیوال میں 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں تیاریا ں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں اس حوالے سے ضلع ساہیوال میں100پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس قراردیاگیاہے جہاں سی سی ٹی وی کیمرہ بھی نصب کیے جارہے ہیں ذرائع کے مطابق ہر پولنگ اسٹیشن پر آرمی کے جوان تعینات کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں